پندرہ، پندرہ گھنٹے کام کرنے پر صرف 15 سے 20 ہزار روپے ملتے ہیں، اس میں بھی کٹوتیاں ہوجاتی ہیں، ملازمین سراپا احتجاج
کراچی (کرائم رپورٹر) معروف ملٹی نیشنل کمپنی فوڈ پانڈا کے رائیڈرز اپنے ہی ادارے کے خلاف ہوئے سراپا احتجاج ہوگئے،فوڈ ڈلیوری کی ملٹی نیشنل کمپنی فوڈ پانڈا نے اپنے ہی ملازمین کے حقوق سلب کرلئے جس پر کراچی کے علاقے گلستان جوہر کی فوڈ پانڈا برانچ کے ملازمین نے تنخواہوں میں کٹوتیوں کے خلاف کام چھوڑ ہڑتال کردی ،دھوپ چھائوں ، دن ، رات ، گرمی ، سردی کی پرواہ کئے بغیر آرڈرز پہنچانے والے ورکرز میں شدید غموں غصے کی لہر پائی جا رہی ہے ، ملازمین کا کہنا ہے کہ پندرہ پندرہ گھنٹے کام کرنے پر صرف پندرہ سے 20ہزار روپے دیئے جاتے ہیںجوکہ ناکافی ہیں اورہماری کوئی جاب سیکورٹی بھی نہیں ہے اورنہ ہمیں میڈیکل الائونس دیا جاتا ہے نہ سوشل الائونس، ملازمین کا کہنا ہے کہ مالکان۔کی جانب سے دھکمیاں مل رہی ہے کہ اگر احتجاج کیا تو نوکری سے فارغ کردیا جائے گا ،ملازمین نے اعلیٰ حکومتی حکام سے اپیل کی کہ تمام ملازمین حق تلفیوں اور استحصال کے خلاف یکجا ہوکر جدوجہد کررہے ہیں،حکومت ہمیں انصاف فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔

