English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعظم نےحکومتی ترجمانوں کو نواز شریف کی صحت پر بیان بازی سے روک دیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے حکومتی ترجمانوں کو نواز شریف کی صحت سے متعلق بیان بازی سے روک دیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی اور حکومتی ترجمانوں کا اجلاس معنقد ہوا جس میں معاون خصوصی اطلاعات سمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا کے ترجمان بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں ملکی، سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جب کہ اپوزیشن دھرنے سے متعلق بھی مشاورت کی گئی۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے حکومتی ترجمانوں کو نواز شریف کی صحت سے متعلق بیان بازی سے روکتے ہوئے کہا کہ سیاسی اختلاف اپنی جگہ مگر کسی کی بھی صحت کے لیے دعا گو ہیں، نواز شریف کی بیماری کا پاکستان میں علاج موجود ہے انہیں پاکستان میں ہی بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی اور نواز شریف سے متعلق عدالت جو فیصلہ کرے گی اسے من و عن تسلیم کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے