کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر ثمر مبارک نے کہا ہے کہ تھر میں کوئلے کا دنیا کا تیسرا بڑا ذخیرہ ہے‘ چین میں کول گیس کو ڈیزل میں تبدیل کیا جاتا ہے امید ہے کہ چینی کمپنیاں تھر آکرکوئلے سے ڈیزل بنانے میں دلچسپی لیں گی۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوشش تھی کہ حکومت کی توجہ تھر کوئلے کی طرف دلائوں ‘تھر میں175 کلو میٹر کی گہرائی میں زیر زمین کوئلہ موجود ہے ہم نے2015سے2018 تک 220 ملین کیوبک فٹ گیس بنائی ہے۔ تھر کول گیس سے بجلی ڈیزل بنایا جاسکتا ہے جبکہ تھر کول گیس سے کیمیکل اور فرٹیلائزر بنانا بہت سستا کام ہے۔

