English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سیکورٹیزاینڈ ایکس چینج کمیشن نے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی پیشکش کردی

القمر

 کراچی: سیکورٹیزاینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نےملکی تاریخ کی سب سے بڑی پیشکش کرتے ہوئےاسٹاک مارکیٹ میں 200ارب مالیت کے پاکستان انرجی اسکوک کا اجراء کرنےکااعلان کردیا ہے۔

پاکستان انرجی اسکوک مکمل طور ر شریعہ کمپلائنٹ  فنانشل انسٹرومنٹ ہے جو کہ10 سال کی مدت کے لئےاجارہ کی بنیاد پر جاری کیا گیا ہے۔200 ارب روپے کی اس پیشکش میں مالیاتی  ادارے اور ملکی و غیر ملکی افراد براہ راست سرمایہ کاری کر سکیں گے۔

واضع رہے کہ کسی بھی سرکاری کمپنی کی جانب سے پہلی مرتبہ اسکوک کو براہ راست سرمایہ کاری کے لئے  مارکیٹ میں پیش کیا گیا ہے۔جس کا مقصد  توانائی کے شعبے میں سرمائے کی فراہمی  ہے۔پاکستان انرجی سکوک کے اجراء سے ملکی سکوک مارکیٹ کو بھی فروغ حاصل ہو سکےگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے