کراچی (این این آئی) بجلی کی قیمت میں مزید 2 روپے 97 پیسے یونٹ اضافے کا امکان ہے۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) ستمبر 2019ء کے لیے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 2 روپے 97 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی سماعت 30 اکتوبر کو کرے گی، بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست سینٹرل پاور پرچیز ایجنسی (سی پی پی اے) نے کی ہے۔

