کراچی(اسٹاف رپورٹر) ملک میں جاری مہنگائی کی وجہ سے لنڈا بھی غریب کی پہنچ سے دورہوگیا۔ گزشتہ سال کی نصب امسال قیمتوں میں150 فیصد تک اضافہ دیکھا جارہا ہے جبکہ دکانداروںکا کہنا ہے کہ واقعی قیمتیں بہت زیادہ ہوگئی ہیں جس کی وجہ سے کاروبار میں شدید مندی کا رجحان ہے۔

