اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) یوٹیلٹی اسٹورز پر چائے کی پتی، مصالحہ جات اور صابن سمیت 10 سے زائد برانڈڈ اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔ برانڈڈ چائے کی پتی کی قیمت میں 105 سے 127 روپے تک اضافہ کیا گیا، دستاویز کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز پر 960 گرام چائے کی قیمت میں 105 روپے سے لے کر 127 روپے اضافہ ہوا، چائے کی پتی 858 روپے سے 985 روپے کردی گئی، ڈش واش کی قیمت میں 500 ملی لیٹر بوتل میں 30 روپے تک اضافہ ہوا ایک کلو واشنگ پائوڈر کی قیمت میں 21 روپے تک کا اضافہ ہوا، صابن کی قیمت میں 2 روپے تک کا اضافہ ہوا۔

