English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

واجبات کی عدم ادائیگی پرشاہین ایئر لائن کے اثاثے منجمد

کراچی ایئرپورٹ بلڈنگ میں قائم 6 دفاتر‘بکنگ آفس اور22طیارے بھی شامل ہیں
مذکورہ ادارے پر سوا چار ارب روپے سے زائد ٹیکسز واجب الادا ہیں‘کسٹمزحکام
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کسٹمزحکام نے واجبات کی عدم ادائیگی پرشاہین ایئر کے اثاثے منجمند کردئیے، مذکورہ ادارے پر سوا چار ارب روپے سے زائد ٹیکسز واجب الادا ہیں۔تفصیلات کے مطابق شاہین ایئر لائن سے اربوں روپے کے واجبات کی وصولی کے معاملہ پر کسٹمز حکام نے ایکشن لے لیا۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ کسٹمزحکام نے سوا چار ارب روپے سے زائد واجبات کی عدم ادائیگی پر شاہین ایئر کے اثاثے منجمند کردئیے۔منجمند اثاثوں میں اولڈ ٹرمینل روڈ پر موجود شاہین ائرہیڈ آفس بھی شامل ہے، اس کے علاوہ کراچی ایئرپورٹ بلڈنگ میں قائم 6 دفاتر اوربکنگ آفس بھی منجمند کیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق کراچی ایئر پورٹ کے رن وے پر طیاروں کی مرمت کے لئے قائم ہینگر کو بھی منجمند کردیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ کسٹم کے شاہین ایئرلائن پر ساڑھے چار ارب روپے سے زائد رقم واجب الادا ہے، منجمد اثاثوں میں اور رن وے سے متصل میں موجود 22 طیارے بھی شامل ہیں، طیارے منجمند کئے جانے کی وجہ ٹیکسز کی عدم ادائیگی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے