English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بیرون ملک سے 2 موبائل فون لانے پر کسٹم ڈیوٹی ختم کرنے کی سفارش

اوورسیز پاکستانی ایک لاکھ روپے تک ڈیوٹی فری چیزوں میں موبائل فون لاسکتے ہیں، ایف بی آر
ایک اپنے لئے اور دوسرا اپنی فیملی کیلئے ، سینیٹر فیصل جاوید کا سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں بیان
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے بیرون ملک سے 2موبائل فون لانے پر کسٹم ڈیوٹی ختم کرنے کی سفارش کردی۔ پیر کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں بیرون ملک سے لائے جانیوالے موبائل فون پر کسٹم ڈیوٹی کے استثنیٰ سے متعلق معاملہ زیر غور آیا ‘چیئرپرسن کمیٹی روبینہ خالد نے کہا کہ ہمیں اس حوالے سے کافی شکایات موصول ہورہی تھیں‘ایف بی آر حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو اوورسیز منسٹری نے فارن ریمینٹس کارڈ دیئے ہیں جس سے وہ ایک لاکھ روپے تک ڈیوٹی فری چیزیں لاسکتے ہیں جن میں موبائل فون بھی شامل ہیں۔ سینیٹر رحمن ملک نے کہا کہ ہمیں ٹیکس ختم کرنے کے حوالے سے قرار داد پاس کرنی چاہئے۔ سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ ایک نہیں دو موبائل فون لانے پر ڈیوٹی ختم کرنی چاہئے ایک اپنے لئے اور ایک اپنی فیملی کیلئے‘ تحائف میں نمبر ون پروڈکٹ موبائل فون ہے۔ لوگ کہتے ہیں پرفیوم وغیرہ مت دو‘ باہر سے موبائل فون اچھا ملتا ہے۔ کمیٹی نے دوموبائل فون لانے پر کسٹم ڈیوٹی ختم کرنے کی سفارش کردی۔ سینیٹر رحمن ملک نے کہا کہ ایئرپورٹس پر وائی فائی کی سفارش کردی۔ سینیٹر رحمن ملک نے کہا کہ ایئر پورٹس پر وائی فائی کی سہولت ہونی چاہئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے