English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان کی IMF سے مالیاتی سسٹم پر عائد پابندیاں نرم کرنیکی درخواست

القمر

 اسلام آباد: پاکستان نے عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) سے درخواست کی ہے کہ ملک کے مالیاتی نظام کو ہموار انداز سے چلانے اور غیرملکی سرمایہ کاری میں کمی کے اثر کا تدارک کرنے کیلیے دولت کی مقامی ذرائع سے فراہمی پر عائد پابندیاں نرم کی جائیں۔

پاکستان کی جانب سے درخواست آئی ایم ایف کے وفد اور حکومتی ٹیم کے مابین گزشتہ روز ( منگل کو) ہونے والے مذاکرات کے دوران کی گئی۔

مذاکرات میں حکومت کی نمائندگی مشیرخزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کررہے تھے جبکہ گورنر اسٹیٹ بینک رضاباقر، سیکریٹری خزانہ نویدکامران بلوچ، چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی اور خصوصی سیکریٹری فنانس عمرحمیدخان بھی موجود تھے۔ آئی ایم ایف کی ٹیم کی سربراہی ارنیستو رمیریز ریگو کررہے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے