ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان میں آٹو سیکٹر مشکلات سے دوچار استعمال شدہ گاڑیوں کی طلب بڑھ گئی

کراچی:  پاکستان میں آٹو سیکٹر مشکلات میں آگیا ،بہت سے تجزیہ کاروں نے پاکستان میں آٹو سیکٹر کی تاریخ میں سب سے سب سے بدترین دور ہے اس سے قبل ملک میں صرف 3ادارے کار سازی کی صنعت سے وابستہ تھے تاہم اب کچھ کمپنیوں نے اس شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے جبکہ مزید نئی کمپنیوں کی آمد بھی متوقع ہے۔

ماہرین کے مطابق گزشتہ دو برسوں کے دوران بہت سے اقدامات کی وجہ سے اس شعبے میں پہلے سے موجود کار ساز اداروں پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں جس کے باعث مجموعی طور پر اس شعبے کی پیداواری صلاحیت میں کمی آئی ہے جبکہ دوسری طرف عہدیداروں نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ ڈیڑھ سال میں استعمال شدہ کاروں کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔

جاپانی کار ڈیلرز ایسوسی ایشن پاکستان کے انفارمیشن سکریٹری عمر رشاد نے ایکسپریس ٹریبون کو بتایا کہ سیکنڈ ہینڈ کاروں کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں