English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ملک میں کرپشن نہیں مہنگائی سرفہرست قرار گیلپ سروے

53 فیصد نے مہنگائی جبکہ صرف4 فیصد پاکستانیوں نے کرپشن کو ملک کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا
سروے میں شامل 23فیصد نے بیروزگاری‘8فیصد کشمیر اور2فیصد نے سیاسی عدم استحکام کا جواب دیا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانیوں کی اکثریت نے کرپشن نہیں بلکہ مہنگائی کو ملک کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دے دیا۔ عوامی آراء جاننے کے حوالے سے معروف ادارے گیلپ پاکستان کے نئے سروے میں ملک بھر میں پاکستانیوں سے سوال کیا گیا کہ اس وقت پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کیا ہے؟ اس کے جواب میں یہ بات سامنے آئی کہ 53 فیصد پاکستانی مہنگائی ملک کا سب سے بڑا مسئلہ سمجھتے ہیں جبکہ صرف 4 فیصد پاکستانیوں کا خیال ہے کہ کرپشن ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ سروے میں شامل 23 فیصد افراد نے بے روزگاری، 8 فیصد نے کشمیر اور 2 فیصد نے سیاسی عدم استحکام کو پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا۔ سروے میں 4 فیصد نے پانی کے بحران، ایک فیصد نے لوڈ شیڈنگ اور ایک فیصد نے ڈینگی وائرس کو ملک کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے