English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اللہ کا شکر ہے ، جمیل پراچہ بڑی کامیابی ملی، شرجیل گوپلانی

حکومت نے تاجروں کے مطالبات مان کر بڑا احسان کیا ہے، شناختی کارڈ کی شرط ختم ہونی چاہئے، حماد پونا والا
کراچی کے موٹر سائیکل ڈیلرز نے بھی ہڑتال کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے، محمد احسان
الیکٹرونکس مارکیٹیں بند رکھنے پر دکانداروں کے شکر گزار ہیں، محمد رضوان کی میڈیا سے گفتگو
کراچی (کامرس رپورٹر) حکومت کی جانب سے تاجروں کے مطالبات تسلیم کیے جانے کے بعد شٹر ڈائون ہڑتال ختم کر دی گئی ہے اور آج تمام مارکیٹیں حسب معمول کھلی ہوئی ہیں۔ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ تاجر اتحاد کے چیئرمین جمیل پراچہ نے کہاکہ مذاکرات کی کامیابی پر ہم اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں، آل سٹی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن کے سربراہ شرجیل گوپلانی نے کہاکہ ہمیں بڑی کامیابی ملی ہے آج شکرانہ ادا کریں گے۔ آل سٹی تاجر اتحاد کے صدر حماد پونا والا نے کہاکہ میں اپنے تمام دکانداروں کا شکرگزار ہوں جنہوں نے شٹر ڈائون کو کامیاب بنایا اب شناختی کارڈ کی شرط بھی ختم ہونا چاہیے۔ موٹر سائیکل ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر محمد احسان گجر نے کہاکہ شٹر ڈائون ہڑتال کی کامیابی میں موٹر سائیکل ڈیلرز نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔ کراچی الیکٹرونک ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر محمد رضوان عرفان نے دکانیں بند رکھنے پر دکانداروں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ جامع الائنس کے آصف گلفام اور محمد ارشاد نے مذاکرات کی کامیابی کے بعد مٹھائی تقسیم کی اور دکانداروں کے اتحاد کو سراہا۔ تاجر اتحاد کے سربراہ عتیق میر نے کہاکہ ہم حکومت کے شکر گزار ہیں جس نے تاجروں کے مطالبات کو تسلیم کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے