English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اکتوبر میں پچھلے سال سے 16 فیصد زیادہ ٹیکس جمع ہوا، شبرزیدی

الحمدللہ اکتوبر میں320 ارب روپے کے محصولات اکھٹے کئے‘چیئرمین ایف بی آر
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے اکتوبر میں پچھلے سال کی نسبت 16 فیصد زیادہ ،320 ارب روپے کے محصولات جمع کیے۔ رواں مالی سال درآمدات میں کمی سے50 ارب روپے محصولات کم جمع ہوئے۔چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ بیان میں کہا کہ الحمدللہ اکتوبر میں320 ارب روپے کے محصولات اکھٹے کیے جو گذشتہ سال اسی عرصے میں حاصل ہونے والے محصولات کے مقابلے میں 16فیصد زیادہ ہیں۔انہوں مزید کہا کہ مقامی ٹیکسوں کی وصولی میں 25فی صد اضافہ ہوا ہے۔چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال درآ مدات میں کمی کی وجہ سے 50ارب روپے کے محصولات کم اکھٹے ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے