English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ماہ نومبر کیلئے پیٹرول کی نئی قیمت 114 روپے 24پیسے فی لیٹر مقرر

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں27 پیسے اضافہ‘ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 97 روپے18 پیسے فی لیٹر ہوگئی
لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت85روپے 33 پیسے فی لیٹر مقرر‘نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے ماہ نومبر کیلئے پیٹرول کی نئی قیمت 114 روپے 24پیسے فی لیٹر کردی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 27 پیسے اضافے کے بعد 127روپے41 پیسے ہوگئی۔وفاقی حکومت نے ماہ نومبر کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 27 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 127روپے41 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت میں فی لیٹر 2روپے39 پیسے کمی کی گئی ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 97 روپے18 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 6روپے 56 پیسے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت85روپے 33 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق گذشتہرات 12 بجے سے ہوگیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے