English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

94 ہزار تاجروں, ہول سیل ڈیلرز نے 16 ارب 21 کروڑ ٹیکس جمع کرادیا

راولپنڈی کے 6580ہول سیل،ریٹیل فائلرزنے ایک ارب 26کروڑ،اسلام آباد کے 9ہزار95 فائلرز نے 2ارب 71کروڑ ٹیکس دیا
کراچی کے 52ہزار808فائلرزنے 8ارب 61کروڑ،لاہورکے 3925فائلرزنے 56کروڑٹیکس جمع کرایا،ایف بی آر کی تفصیل جاری
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایف بی آر نے ملک کے بڑے شہروں میں تاجروں، ریٹیلرز اور ہول سیل ڈیلرز کی جانب سے ٹیکس ادائیگی کی تفصیلات جاری کردیں جس کے مطابق راولپنڈی،اسلام آباد،فیصل آباد، لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ کے 94 ہزار 428 تاجروں، ریٹیلرز اور ہول سیل ڈیلروں نے گزشتہ سال مجموعی طور پر 16 ارب 21 کروڑ 83 لاکھ روپے سے زائد ٹیکس جمع کرایا۔کراچی میں ہول سیل اور ریٹیل فائلرز کی تعداد 52ہزار 808 ہے جنہوں نے 12 ہزار 91 روپے کے اوسط سے مجموعی طور پر 8ارب 61کروڑ 26لاکھ 3ہزار 771 روپے کا ٹیکس ادا کیا، ان میں ہائی ٹیکس پیئر ز کی تعداد 6ہزار 468 ہے جنہوں نے 8ارب 49کروڑ 95لاکھ 2ہزار 349روپے کا ٹیکس ادا کیا۔کوئٹہ میں ہول سیل اور ریٹیل فائلرز کی مجموعی تعداد 6 ہزار 282ہے جنہوں نے 5ہزار 833روپے کی اوسط سے 94کروڑ 54لاکھ 32ہزار 704روپے کا ٹیکس ادا کیا۔ کوئٹہ میں ہائی ٹیکس پیئرز کی تعداد 389 روپے ہے جنہوں نے مجموعی طور پر91کروڑ 10لاکھ 59ہزار 158روپے ٹیکس ادا کیا۔لاہور میں ہول سیل اور ریٹیل فائلرز کی تعداد 3925 ہے جنہوں نے مجموعی طور پر 56کروڑ 76لاکھ 52ہزار 411روپے کا ٹیکس ادا کیا ، ان میں ہائی ٹیکس پیئرز کی تعداد 466ہے جنہوں نے 53کروڑ 26لاکھ 9 ہزار 683روپے کا ٹیکس ادا کیا۔ لاہور کی مختلف مارکیٹوں میں فائلر تاجروں، ریٹیلرز اور ہول سیل ڈیلروں کی جانب سے جو ٹیکس ادا کیا گیا ہے ان کا اوسط 10ہزار 131روپے بنتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے