English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

الیکٹرانک فائلنگ اور انکم ٹیکس گوشوارے بھرکر جمع کرانے کی تربیتی مہم جاری

القمر

کراچی:  ریجنل ٹیکس آفس کارپوریٹ ریجن کے چیف کمشنر ڈاکٹرآفتاب امام نے کہاہے کہ ٹیکس دہندگان اور کارپوریٹ سیکٹرکی سہولت کے لیے ایف بی آر کی ہدایت پرالیکٹرانک فائلنگ اور انکم ٹیکس گوشوارے بھرکر جمع کرانے کی باقاعدہ تربیتی مہم جاری ہے۔

آرٹی اوکارپوریٹ ریجن میں آٹھویں تربیتی ورکشاپ کے بعد میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹرآفتاب امام نے کہاکہ یہ تاثر غلط ہے کہ ایف بی آر کو ودہولڈنگ ٹیکس خودبخود وصول ہوجاتا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ ودہولڈنگ ٹیکس کی وصولیوں میں ان لینڈ ریونیوسروس کے حکام کو سخت محنت اور جدوجہد کرنی پڑتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کارپوریٹ ریجن آئی آر ٹیکس دہندگان کے ساتھ نئے بھرتی ہونے والے انکم ٹیکس انسپکٹرز کوبھی ای فائلنگ میں مہارت کے علاوہ انکم ٹیکس قانون سے آگاہی کے لیے ٹریننگ فراہم کررہاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے