English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شہر قائد میں ڈینگی نے زندگی اجیرن کر دی

القمر

کراچی میں چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید273افراد ڈینگی کا شکار ہو گئے ہیں

جبکہ سندھ کے دیگر اضلاع سے 21نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں

رواں ماہ کراچی میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 5932 ہوگئی ، جبکہ پورے سندھ میں تعداد 6337 ہے

رواں سال سندھ میں 9554افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی، کراچی میں تعداد 8976 ہے

رواں سال صرف کراچی میں ڈینگی سے  ہلاکتوں کی تعداد میں 25 ہے

طبی ماہرین کے مطابق ڈینگی کے مرض سے بچاؤ کے لیے سب سے اہم تدبیر یہ ہے  کہ کسی بھی جگہ پانی جمع نہ ہونے دیا جائے۔ ماہرین کے مطابق عام طور پر لوگوں کی توجہ صرف گندے پانی کی جانب جاتی ہے لیکن صاف پانی بھی اس مرض کو پھیلانے کا سبب بن سکتا ہے۔

مچھر دانیوں اور سپرے کا استعمال لازمی کرنا چاہیے کیونکہ ایک مرتبہ یہ مرض ہوجائے تو اس وائرس کو جسم سے ختم ہونے میں دو سے تین ہفتوں تک کا وقت لگ سکتا ہے۔

بارش کے بعد اگر گھروں کے آس پاس یا لان، صحن وغیرہ میں پانی جمع ہو تو اسے فوراً نکال کر وہاں سپرے کرنے سے ڈینگی سے بچاؤ ممکن ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے