کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ میں ڈینگی وائرس پرقابو نہ پایا جاسکا، کراچی میں 24 گھنٹے کے دوران 269 افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوئے جبکہ سندھ کے دیگر اضلاع میں 20 کیسز سامنے آئے۔ جمعرات کو ڈینگی پرویونشن اینڈ کنٹرول پروگرام سندھ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال سندھ میں متاثرہ افراد کی تعداد 9260 ہو گئی ہے جس میں سے 8700 کیسز کراچی کے ہیں۔ واضح رہے کہ رواں سال کراچی میں ڈینگی وائرس سے 26 اموات بھی ہوچکی ہیں۔

