علاقے میں آپریشن 7 نومبر سے شروع ہوگا، ٹرانسپورٹرز تنظیم کے عہدے داروں کا اظہار تشکر
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سپریم کونسل آ ف آ ل پاکستان ٹرانسپورٹرز کے چیئرمین کیپٹن (ر) آ صف محمود،کرنل (ر) ناصر مرزا،حنیف خان مروت جنرل سیکریٹری،رئوف نیازی و دیگر ٹرانسپورٹرز نے کمشنر کراچی افتخار شلوانی کو ہاکس بے ٹرک اسٹینڈ کا دورہ کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے اور ٹرک اسٹینڈ پر تجاوزات کے خلاف 7 نومبر کو گرینڈ آ پریشن کااعلان کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے،سپریم کونسل آ ف آ ل پاکستان ٹرانسپورٹرز کے عہدیداران نے کمشنر کراچی کی ٹرانسپورٹرز کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی پر بھی ان کی تعریف کی ہے اور ان کو یقین دلایا ہے کہ ٹرانسپورٹرز کراچی شہر کی ترقی اور بہتری میں مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔سپریم کونسل آ ف آ ل پاکستان ٹرانسپورٹرز کے چیئرمین کیپٹن (ر) آ صف محمودنے کہا کہ اس وقت اس امر کی فوری ضرورت ہے کہ کراچی شہر سے ہیوی ٹریفک کو تینوں ہائی ویز پر منتقل کرنے کے لئے نئے ٹرک اسٹینڈ کی جلد از جلد تعمیر کی جائے تاکہ شہر سے ٹریفک کے دبائو کو کم کیا جا سکے،انھوں نے امید ظاہر کی کمشنر کراچی جلد از جلد اس سلسلے میں وزیر اعلی سندھ کو نئے مجوذہ ٹرک اسٹینڈ کے حوالے سے مکمل بریفنگ دیں گے۔

