English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پولیس کے بھتہ مانگنے پر گڈز ٹرانسپورٹرز مشتعل ناظم آباد تھانے کے گھیرائو کی دھمکی

آگ سے جلنے والے ٹرالرز پر ٹیکس نافذ کردیا، 24 گھنٹہ سے اپنی تحویل میں لے رکھا، گاڑی کے ڈرائیورز کو روپے بٹورنے کے لئے دبائو ڈالنا شروع کردیا، ٹرانسپورٹرز کا الزام
پولیس کو ایک پھوٹی کوٹری نہیں دیں گے، ٹرالرز جلنے سے انہیں ایک کروڑ روپے کا پہلے ہی نقصان پہنچ چکا ہے، انصاف کیلئے عدالت جانے کا اعلان کردیا، گھیرائو کی دھمکی بھی دے دی
کراچی (کرائم رپورٹر) عوام کی محافظ سندھ پولیس مافیا کی شکل اختیار کر گئی، آگ سے جل جانے والے ٹرالرز پر بھی ٹیکس نافذ کر دیا ہے، گزشتہ 24 گھنٹے سے اپنی تحویل میں لے رکھی گاڑی کے ڈرائیور پر بھی روپے بٹورنے کے لیے دبائو ڈالنا شروع کردیا، حوالات میں بند کرنے کی بھی دھمکی دی جارہی ہیں، اطلاع پر قائداعظم ہاکس بے ٹرک اڈہ گڈز ٹرانسپورٹرز مشتعل ہوگئے اور ناظم آباد تھانے کے گھیرائو کی دھمکی دی ہے اور واضح کر دیا ہے کہ ٹرالرز جلنے سے انہیں ایک کروڑ روپے کا پہلے ہی نقصان پہنچ گیا ہے پھر بھی بھتہ ہم سے مانگا جارہا ہے، کوڑی پھوٹی نہیں دیں گے انصاف کے دروازے کھٹکھٹانے کا اعلان کر دیا۔ وہ صدر کے جی سی اے رانا محمد اسلم کے پاس پہنچے اور کہاکہ وہ پولیس کو ایک کوڑی نہیں دیں گے صدر کے جی سی اے نے گاڑی مالک کو اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ پولیس ہماری محافظ ہے وہ معزز عدالت میں نہ جائیں انہیں انصاف ملے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے