کراچی سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر بحریہ سینٹرل پارک میں داخلے کا ٹکٹ تین ہزار روپے رکھا گیا ہے جو بہت زیادہ ہے
بحریہ سینٹرل پارک اپارٹمنٹس کی بکنگ کیلئے آنے والوں سے سنگین مذاق کیا گیا، نوجوانوں نے ویڈیو وائرل کردی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) بحریہ ٹائون نے زمینوں کی فروخت کے نام پر کراچی کے عوام سے اربوں روپے بٹورنے کے بعد اب تفریح کے نام پر بھی لوگوں کی جیبیں خالی کرنا شروع کر دی ہیں۔ بحریہ ٹائون کے جس پارک کی ایک ہفتے سے تشہیری مہم چلائی جارہی تھی کراچی کے مختلف علاقوں سے لوگ بحریہ ٹائون پہنچے تو انکشاف ہوا کہ پارک میں داخلے کی فیس تین ہزار روپے ہے جس پر وہاں آنے والے عوام نے احتجاج کیا اور وڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کردیں۔ عوام کا کہنا ہے کہ بحریہ ٹاؤن کراچی میں بحریہ سینٹرل پارک اپارٹمنٹس کی بکنگ کے موقع پرفارم جمع کرانے والوں کے ساتھ سنگین مذاق کیا گیا۔بکنگ کیلئے آنے والے نوجوان کا کہنا تھا کہ داخلے کے لئے مجھے صرف 3000 روپے کا ٹکٹ خریدنا پڑا۔جبکہ ایڈونچر پارک کے اندر میکڈونلڈ یا کے ایف سی کی فرنچائز سے کھانا الگ سے خریدنا پڑا۔ بحریہ ٹائون کی حد سے زیادہ قیمتوں سے انتہائی مایوسی ہوئی۔ انہیں کسٹمر کا ذرّہ برابر کوئی احساس نہیں ہے۔ نوجوان کا کہنا تھا کہ میں نے دیکھا کہ 99فیصد لوگوں نے بحریہ ٹائون کی بکنگ کی ناقص مارکیٹنگ کے ساتھ دھوکہ دہی کے بعد وطن واپس لوٹنے والوں نے دیکھا کہ کس طرح عوام کے لئے سستی تفریح کا وعدہ کیا گیا تھا۔عوام کا اعتماد ایک دفعہ پھر انڈسٹری پر بحال نہیں کیا جاسکا۔ بحریہ ایڈونچر پارک کا پروجیکٹ ہمارے اعتماد پر پورا نہیں اتر سکے گا جب تک کہ وہ اپنی بے وقوفی سے زیادہ قیمتوں پر دوبارہ غور نہیں کرتے ہیں۔

