
جن علاقوں سے جلوس برآمد ہوں گے وہاں امن و امان کی صورتحال اور تخریب کاروں پر خاص نظر رکھی جائے
تمام خطرات کے باوجود عاشقان جلوس میں شریک ہوتے ہیں، شاہ عبدالحق قادری، حاجی حنیف طیب، مولانا ابرار رحمانی و دیگر علماء کی پریس کانفرنس
کراچی(اسٹاف رپورٹر)جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ سید شاہ عبد الحق قادری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میںمرکزی جلوس میلا د النبی ابروز اتوار12 ربیع الاول؍۱۴۴۱ ھ بمطابق10 نومبر2019ء کو ٹھیک 3؍بجے سہ پہر نیو میمن مسجد بولٹن مارکیٹ سے علماء و مشائخ کی قیادت میں برآمد ہوگا۔ اس سال گرین لائن بس پروجیکٹ کی وجہ سے کیپری سنیما سے نمائش جانے والا روڈ بند ہے اس لئے مرکزی جلوس کیپری سے پہلے بائیں جانب مڑ کر سولجر بازار کے راستے نشتر پارک پہنچے گا ۔انہوں نے کہاکہ جشن عید میلاد النبی ﷺ امت مسلمہ کا اپنے نبی کریم ﷺ سے والہانہ وابستگی عقیدت اور عہدکے اظہار کا نام ہے اور یہی محبت ـ،اطاعت اور غلامی جز ودین ہی نہیں بلکہ اصل دین اور حا صل دین ہے ۔ عاشقان مصطفی ﷺ ماہ ربیع الاول میں ہر قسم کے خطرات کی موجودگی اور نشتر پارک بم دھماکے کے دردناک سانحہ کے باوجود جس جو ش و جذبے سے محا فل اور جلو س میں شریک ہو تے ہیں اس کی مثا ل تمام مذاہب عالم کے ما ننے والے پیش کر نے سے قاصر ہیں ۔ پریس کانفرنس میں حاجی حنیف طیب،مولانا ابرار احمد رحمانی،مولانا خلیل الرحمان چشتی،مولانا سید عبد القادر شیرازی،ڈاکٹر سید عبد الوہاب قادری،سید رفیق شاہ،قاضی نو ر الاسلام،مولانا الطاف قادری،علامہ کامران قادری بھی موجود تھے۔ پریس کانفرنس میں قائدین نے اس بات پر زور دیا کہکراچی کے جن علاقوں سے جلوس برآمد ہوں گے وہاں sequence Law سے متعلق تمام امور حسب سابق رکھے جائیں۔ بیرونی تخریب کاری پر بھی نظر رکھنا بے حد ضروری ہے۔ کراچی اور تمام اضلاع کے کنٹرول روم میں ذمہ دار حضرات کی 24گھنٹے موجودگی بے حد ضروری ہے تاکہ بروقت کسی بھی ہنگامی صورت حال سے آگاہ کرنے میں مدد ملے۔جلوسوں اور جلسے کی مانیٹرنگ کیلئے سی سی ٹی وی کیمروں کی درستگی اور ان کے ذریعے نگرانی بے حد ضروری ہے۔