English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ڈیمالیشن اسکواڈ کی کارروائیاں‘ غیر قانونی تعمیرات منہدم اور سربمہر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں میں استعمال اراضی کے برخلاف یونٹس‘ پورشنز سمیت دیگر غیر قانونی تعمیرات کو منہدم و سربمہر کردیا گیا۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل ظفر احسن کی ہدایات پر ڈیمالیشن اسکواڈ نے شہر کے مختلف علاقوں میں استعمال اراضی کے برخلاف یونٹس‘ پورشنز سمیت دیگر غیر قانونی تعمیرات کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں منہدم و سربمہر کردیا۔ ڈیمالیشن اسکواڈ کی ٹیم نے لیاری ٹائون میں پلاٹ نمبر2603 ایس ٹی نمبر8‘ نوا آباد پر چوتھی اور پانچویں منزل اور پلاٹ نمبر138 ‘ایس ٹی نمبرF-25‘ آگرہ تاج پر گرائونڈ اور پہلی منزل کی آر سی سی چھتوں کو منہدم کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے