English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

الکرم اسپورٹس نے یکجہتی کشمیر کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا

القمر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) الکرم اسپورٹس زون ایک نے کے جے جمخانہ کو پانچ وکٹوں سے شکست دیکر یکجہتی کشمیر فیسٹیول کرکٹ میچ جیت لیا۔ابو ریحان گراؤنڈ ایف سی ایریا پر کھیلے گئے میچ میں کے جے جمخانہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 25 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 286 رنز بنائے۔ماریو نے 91 ,سونو نے 55 اور جیری نے 31 رنز بنائے ۔عبدالعزیز نے تین ،محمد اصغر نے دو جبکہ محمد زبیر نے ایک وکٹیں حاصل کیں ۔جواب میں الکرم اسپورٹس نے 21.2 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا ۔منیر حسین نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 14 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 80 رنز بنانے جبکہ وسیم دلاور نے 55 اور آصف حسنین نے 51 رنز اسکور کیے۔ کیوین اور فراز نے دو دو جبکہ شیری نے ایک وکٹیں حاصل کیں۔اختتام پر سابق ایگزیکٹو کونسل ممبر کے سی سی اے ڈاکٹر محمد عارف حفیظ نے منیر حسین کو پلیئر آف دی میچ ایوارڈ دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے