ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وفاقی حكومت آئین ساز اداروں كو تباہی كی جانب لے جا رہی ہے، بلوچستان بار كونسل

کوئٹہ: بلوچستان بار كونسل نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت آئین ساز اداروں كو تباہی كی جانب لے جا رہی ہے۔

بلوچستان بار كونسل نے ججز كی ریٹائرمنٹ كے عمر میں توسیع كے بل کو مسترد كرتے ہوئے كہا كہ آئین میں ججزكی ریٹائر منٹ كی عمر دی گئی ہے لیکن اس کے باوجود موجودہ حكومت آئین ساز اداروں كو تباہی كی جانب لے جا رہی ہے اور اسمبلی میں بحث كے بغیر راتوں رات آرڈیننس جاری كر رہی ہیں۔

بلوچستان بار كونسل نے  کہا کہ موجودہ حكومت كا یہ اقدام عدلیہ كو كنٹرول كركے اپنے من پسند فیصلے كرانا اور اداروں كو تباہی كی طرف لے جانے كے مترادف ہے جسے كسی بھی صورت میں  قبول نہیں كریں  گے

بلوچستان بار كونسل کا کہنا تھا کہ سپریم كورٹ كے ججز كی ریٹائرمنٹ كی عمر میں  توسیع كو وكلا تنظیمیں مسترد كرچكی ہیں اس سلسلے میں  تمام پارلیمانی جماعتوں سے اپیل كرتے ہیں كہ وہ اس بل كو روكنے كے لیے اقدامات كریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں