English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکا کے ہائی اسکول میں فائرنگ سے زخمی 2 افراد  ہلاک

واشنگٹن :جنوبی کیلی فورنیا کے اسکول میں جمعرات کے روز فائرنگ کے واقع میں زخمی 6 میں سے 2 نوجوان اسپتال میں دم توڑ گئے ۔

جنوبی کیلی فورنیا کے اسکول میں فائرنگ کے واقع میں  زخمی ہونے والے 6 افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا جن میں سے  16 برس کی ایک لڑکی اور 14 برس کا لڑکا زخموں کی تاب  نا لاتے ہوئے  دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گئے ۔

واقع کے  حوالے سے لاس اینجلس کاؤنٹی شیرف کے محکمے سے تعلق رکھنے والے پولیس اہلکارکیپٹن  کینٹ ویگنر  کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص کو شناخت کر لیا گیا ہے۔ ملزم کی عمر 16 برس ہے۔

پولیس کے مطابق  مشتبہ شخص اس وقت تشویش ناک حالت  میں ہے جب کہ ہلاک و زخمی ہونے والوں کی اطلاع ان کے والدین کو دی جا چکی ہے ، پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص کی والدہ اس وقت اسپتال میں ملزم کے ساتھ موجود ہیں۔

لاس اینجلس سے 48کلومیٹر شمال مغرب میں واقع ساگس ہائی اسکول میں فائرنگ کا یہ واقعہ جمعرات کے روز مقامی وقت کے مطابق 8 بج کر 15 منٹ پر پیش آیا تھا ۔

واقعہ کے بعد حاصل ہونے والی ویڈیو میں مشتبہ شخص کو شناخت کیا گیا جس نے 45 کیلبر کے نیم خودکار پستول سے گولیاں چلا کر اطراف میں موجود افراد کو زخمی کر دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے