English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مسافروں کی کشتی الٹنے سے 8 افراد جاں بحق 

اوکاڑہ: دریائے ستلج میں مسافروں کی کشتی الٹنے سے 8 افراد جاں بحق  ہوگئے.

تفصیلات کے مطابق دریائے ستلج میں ملو شیخو کے قریب منچن آباد سے جنازے میں شرکت کیلئے آنے والے مسافروں کی کشتی الٹ گئی جس میں 25 افراد سوار تھے ،کشتی سوار بیشتر افراد ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 نے جائے حادثہ پر پہنچ کر آپریشن شروع کیا۔ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ 25 میں سے 5 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں اور دیگر کی تلاش جاری ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب نے حکما کو ہدایت کی ہے کہ تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے سرچ آپریشن تیز کرکے جانوں کو بچانے کی کوشش کی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے