ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عراق میں مظاہرین نے اہم بندر گارہ کا راستہ بند کردیا، کام ٹھپ

عراق میں مظاہرین نے ایک بار پھر انتہائی اہم بندرگاہ ام قصر کا داخلی راستہ بلاک کر دیا ہے۔

ام قصر عراق کی سب سے اہم خلیجی بندرگاہ ہے۔ عراق میں اناج، سبزیوں، تیل اور چینی کی درآمدات و برآمدات کے لیے یہی بندرگاہ استعمال کی جاتی ہے۔

چند روز پہلے بھی مظاہرین نے اس کا داخلی راستہ بند کر دیا تھا، جس سے اس ملک کو چھ بلین ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا تھا۔

 عراق میں اکتوبر سے بے روزگاری اور مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ ان مظاہروں میں ابھی تک تقریبا تین سو افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ سن دو ہزار تین میں صدر صدام حسین کا تختہ الٹنے کے بعد سے انہیں سب سے بڑے عوامی احتجاجی مظاہرے قرار دیا جا رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں