English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایران میں پٹرولیم  قیمتوں میں اضافے کے خلاف  مظاہرہ ،100 سے زائد ہلاکتیں

تہران: ایران کے 21 شہروں میں پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج اور مظاہروں کے نتیجے میں 100 سے زائد ہلاکتیں ہوگئیں۔

عرب ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایران میں پٹرولیم  قیمتوں میں اضافے کے خلاف شروع  ہونے والے حکومت مخالف مظاہرین اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں اب تک 100 سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

Image result for iran protest on petrol

غیر ملکی خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی سیکیورٹی فورسز نے مظاہرین پر طاقت کا بے دریغ استعمال کیا ہے جبکہ جمعے سے شروع ہونے والے مظاہروں میں اب تک 106 افراد اپنی جان سے یاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

Image result for iran protest on petrol

 واضح رہے کہ ایران کے 21 شہروں میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ خدشہ  ظاہر کیا جارہا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔

دوسری جانب ایرانی حکومت کا ابھی تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے جبکہ انتظامیہ نے ہلاکتوں اور زخمیوں کے حوالے سے بھی کوئی رپورٹ جاری نہیں کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے