English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

الیکشن کمیشن کسی بھی پارٹی کو کالعدم قراردے سکتا ہے، کنوردلشاد

الیکشن کمیشن قوانین کے مطابق کوئی بھی سیاسی جماعت غیرملکی فنڈنگ نہیں لے سکتی
فنڈنگ ثابت ہونے پرپوری جماعت کالعدم ہوسکتی ہے‘نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کسی بھی پارٹی کو کالعدم قراردے سکتا ہے، الیکشن کمیشن قوانین میں واضح ہے کہ کوئی بھی سیاسی جماعت کسی غیرملکی شخص،غیرملکی ٹریڈ کمپنی، حکومت یا ادارے سے فنڈنگ نہیں لے سکتی۔ فنڈنگ ثابت ہونے پرپوری جماعت کالعدم ہوسکتی ہے۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آئین میں سیاسی جماعتوں کی فنڈنگ کی تفصیل بیان کی گئی ہے۔ہمارا کسی ایک سیاسی جماعت کی طرف اشارہ نہیں ہے، الیکشن کمیشن قوانین کے مطابق کوئی بھی سیاسی جماعت غیرملکی فنڈنگ نہیں لے سکتی ، آئین میں واضح کردیا گیا ہے کہ کوئی بھی سیاسی جماعت کسی غیرملکی شخص،غیرملکی ٹریڈکمپنی، حکومت یا ادارے سے فنڈنگ نہیں لے سکتی۔اگر کوئی جماعت ان اداروں سے فنڈنگ لیتی ہے تو وہ قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا کہ اگر کسی جماعت کیخلاف غیرملکی فنڈنگ ثابت ہوجائے تو اس جماعت کو کالعدم قراردیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب آرٹیکل 204 کے بعد ہمارا آرٹیکل 210 آتا ہے، جس میں لکھا ہوا ہے کہ الیکشن کمیشن اسی آرٹیکل کی شق 212 کے تحت کسی بھی جماعت کو کالعدم قراردے سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے