ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی آئی اے کی 2پروازیںخوفناک حادثے سے بال بال بچ گئیں

پائلٹ نے خراب انجن کو بند کرکے ایک انجن کی مدد سے جہاز کواتار لیا‘ عملے کے علاوہ38 مسافر محفوظ رہے
دوسری پروازکے اڑان بھرنیکے کچھ ہی دیر بعدطیارے کے سسٹم ٹرپ کرگئے‘ 100سے زائد مسافر سوار تھے
اسلام آباد / لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی فضائی کمپنی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی دو پروازیں خوفناک حادثات سے بال بال بچ گئیں۔لاہور سے اسلام آباد آنے والی قومی پرواز پی کے 650 کے انجن میں لینڈنگ سے قبل کوئی چیز ٹکرائی جس سے انجن میں خرابی پیدا ہو گئی، پائلٹ نے خراب انجن کو سوئچ آف کرکے ایک انجن کی مدد سے جہاز کواتار لیا۔ جہاز میں عملے کے علاوہ38 مسافرسوار تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے کی خیریت سے لینڈنگ ہوئی اور تمام مسافرمحفوظ ہیں جب کہ اطلاع ملنے پرفائر وہیکل کو بھی رن وے پراسٹینڈ بائی رکھا گیا تھا۔ادھر پشاور سے شارجہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز حادثہ سے بال بال بچ گئی ، پرواز پی کے257اڑان بھرنے کی کچھ ہی دیر بعدطیارے کے سسٹم ٹرپ کرگئے اور طیارے کا اگلا وہیل بھی بند نہیں ہورہا تھا۔ایئربس320رجسٹریشن کے حامل طیارے AP-BLZ کے شاک آبزرویو میں خرابی پیدا ہوگئی، طیارہ کا اسٹینڈ بائے پائلٹ آٹو ٹرسٹ اور آٹو پائلٹ بھی ٹرپ کرگیا جبکہ ایف ایم اے میں بھی خرابی پیدا ہوگئی۔کپتان نے پہیے بند کرنے کی بہت کوشش کی مگر بند نہ ہوسکے جس پر اس نے طیارہ کو مہارت کے ساتھ دوبارہ پشاور ایئرپورٹ پر اتار لیا۔ طیارے میں سو سے زائد مسافر سوار تھے۔لینڈنگ کے بعد پی آئی اے انجینئرز نے پشاور ایئرپورٹ پر طیارے کا تفصیلی معائنہ کیا مگر فنی خرابی کو دور کرنے میں ناکام رہے جس پر ایئر بس 320 کو کراچی پہنچادیا گیا جہاں انجینئرز نے خرابی دور کرنے کے لیے کام شروع کردیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں