خالص گنے کے رس سے تیار کیا جانے والے گڑ نہ صرف ذائقے میں منفرد ہوتا ہے بلکہ اس کی مٹھاس چینی کے مقابلے میں صحت کے لیے فائدہ مند ہوتی ہے ۔ گڑ میں کیروٹین ، نکوٹین ، تیزاب، وٹامن اے، وٹامن بی ون، وٹامن بی ٹو ، وٹامن سی کے ساتھ ساتھ آئرن اور فاسفورس وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ گڑ، چینی کا قریب ترین بدل ہے۔جسے آپ بالکل چینی کی طرح استعمال کر سکتے ہیں ۔قدیم زمانے سے گڑ کو پکوان کی تیاری اور مختلف قسم کی بیماریوں کے علاج کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے ۔
۱۔ گڑ خون صاف کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اسکا استعمال جسم سے زہریلے مادوں کو خارج کرتا ہے اسی لئے ماہرین کے مطابق گڑ کا استعمال خون کی بیماریوں سے تحفظ فراہم کرتا ہے ۔
۲۔ گڑ قبض کی شکایت کو دور کرنے کے لیے فائدہ مند ہے۔ یہ جسم میں نظام انہضام کو متحرک کرتا ہے جسم غذا کو نہایت مناسب انداز میں ہضم کرلیتا ہے۔ اسی لئے ماہرین کھانا کھانے کے بعد گڑ کے کھانے کو ترجیح دیتے ہیں۔
۳۔ جسم سے فاسد مادوں کے اخراج کے لئے گڑ کا استعمال کر سکتے ہیں یہ جگر کی صفائی کر کے پیشاب کے نظام کو بھی مکمل طور پر صحت مند رکھتا ہے۔

۴۔ موسمی اور عام بیماریاں مثلآ کھانسی، آدھے سر کا درد، پیٹ کا اپھارا وغیرہ جیسی بیماریوں میں بھی گڑ کا استعمال نہایت مفید ہے۔
۵۔گڑ میں موجود اینٹی آکسیڈینٹ اور منرلز مثلاً زنک اور سیلینیم جسم میں فری ریڈیکلز کو کنٹرول کرتے ہیں یہ اینٹی آکسیڈنٹ مدافعتی نظام کو مضبوط بنا کے انفیکشن سے بھی محفوظ رکھتے ہیں ۔
۶۔سردیوں کے موسم میں گڑ اور کالے تل کے لڈو بنا کر صبح و شام کھانے سے ٹھنڈک کے خلاف لڑنے میں مدد ملتی ہے اور کھانسی ، دمہ وغیرہ میں بھی فائدہ ہوتا ہے۔
۷۔اگر آپکے بچوں کو بستر پر پیشاب کرنے کی شکایت ہے تو اپنے بچوں کو گڑ اور تل کے لڈو کھلائیں۔
۸گڑ پیٹ میں بننے والی گیس اور آنتوں کے علاج کے لیے انتہائی مفید ہے۔ ہر کھانے کے بعد گڑ کا صرف ایک چھوٹا سا ٹکڑا کھانے سے آپ اپھارپں اور گیس سے بچ سکتے ہیں۔
۹۔ پچاس گرام اجوائن کے سفوف میں ہم وزن گڑ ملا لیں اور اس آمیزہ کا 5 گرام صبح اور 5 گرام شام کے وقت کھائیں کمر درد کی شکایت میں فائدے مند ہے ۔
۱۰۔ خوبصورت بالوں کے لیے گڑ، ملتانی مٹی اور دہی ملا کر سر میں لگائیں۔ اس طرح آپ کے بال لمبے، موٹے اور چمکدار ہوجائیں گے۔
۱۱۔دودھ پلانے والی مائیں سفید زیرے کا سفوف اور گُڑ صبح و شام استعمال کریں۔
۱۲۔حافظہ تیز کرنے اور یادداشت بڑھانے کے لئے گڑ کا حلوہ استعمال کریں ۔
۱۳ کھانے کے بعد تھوڑا سا گڑ کھانے سے ہاضمہ درست رہتا ہے
۱۴ اگر وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو اپنی زندگی سے سفید چینی کو ختم کردیں اور گڑ کا استعمال شروع کردیں
