English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعظم کے اظہار برہمی پر فروغ نسیم کے عہدے سے استعفیٰ دینے کی اطلاعات

آرمی چیف کی مدتِ ملازمت میں توسیع سے متعلق تمام قانونی تقاضے پورے کیوں نہیں کیے گئے‘ وزیر اعظم
وفاقی کابینہکی آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی منظوری ‘ سمری منظوری کیلئے صدر مملکت کو بھجوادی گئی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران وزیر اعظم عمران خان وزیر قانون فروغ نسیم پر برس پڑے جسے ان کے استعفیٰ کی وجہ بتایا جارہا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی مدتِ ملازمت میں توسیع سے متعلق تمام قانونی تقاضے پورے کیوں نہیں کیے گئے ۔وفاقی کابینہ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی متفقہ طور پر منظوری دے دی ہے جبکہ سمری کو حتمی منظوری کے لیے صدر مملکت کو بجھوادیا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس ہوا ،جس میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی سمری منظوری کرلی گئی‘ذرائع کے مطابق کابینہ نے ڈیفنس ایکٹ میں ترمیم منظور کرلی ہے ،اس ایکٹ میں لفظ ایکسٹینشن کا اضافہ کیا گیا ہے‘ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد سمری صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھجوادی گئی ہے۔وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں 3 سال کی توسیع کی نئی سمری پیش کی گئی، جسے وفاقی کابینہ کے تمام ارکان نے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔دوسری جانب وفاقی کابینہ اجلاس میں وزیرِ اعظم کی سربراہی میں ملکی سیاسی اور سیکیورٹی صورتِ حال کا جائزہ لے رہی ہے۔کابینہ اجلاس کے 16 نکاتی ایجنڈے کے مطابق کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے فیصلوں کی توثیق کرے گی‘اجلاس میں چیئرمین آرڈیننس فیکٹریز بورڈ کے تقرر کی منظوری بھی دی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے