کراچی (اسٹاف رپورٹر) عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں استحکام رہا اور سونے کی فی اونس قیمت 1458 ڈالر کی سطح پر مستحکم رہی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں استحکام کے باوجود مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی رہی اور فی تولہ سونے کی قیمت 200 روپے کمی سے 85500، دس گرام سونے کی قیمت 172 روپے کمی سے 73347 روپے رہی۔

