English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آرمی چیف کے معاملے پر صرف شرمندگی سے کام نہیں بنے گا، حکومت کو قیمت ادا کرنا پڑے گی

کل کابینہ اجلاس کے بعد وزیر دفاع اور دیگر لوگ پریس کانفرنس میں کیوں نہیں آئے‘سینئر صحافی
وزیراعظم عمران خان کی ٹیم کے اہم لوگ اس معاملے پر کچھ کہنے کی پوزیشن میں نہیں، ارشاد عارف
عمران خان کو اپنی صفوں میں دیکھنا چاہیے کہ کوئی سازش تو نہیں ہورہی‘نجی ٹی وی چینل سے گفتگو
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر صحافی ارشاد عارف نے آرمی چیف کے حوالے سے چل رہے معاملیپر کہا ہے کہ آرمی چیف کے معاملے پر صرف شرمندگی سے کام نہیں بنے گا، حکومت کو قیمت ادا کرنا پڑے گی۔ انہوں نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل کابینہ اجلاس کے بعد وزیر دفاع اور دیگر لوگ پریس کانفرنس میں کیوں نہیں آئے، یوں لگتا ہے کہ عمران خان کی ٹیم کے اہم لوگ اس معاملے پر کچھ کہنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔وزیراعظم عمران خان کو اپنی صفوں میں دیکھنا ہوگا کہ کوئی سازش تو نہیں ہورہی ہے۔سینئر صحافی نے کہا ہے کہ یہ سازشی تھیوری گردش کر رہی ہے کہ آرمی چیف کے معاملے اور مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کا کوئی نہ کوئی تعلق موجود ہے، اس لیے بھی لوگ باتیں کر رہے ہیں کیونکہ مولانا فضل الرحمان کہہ رہے ہیں کہ وہ بہت سی باتیں کرکے آئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ آرمی چیف کے معاملے پر حکومت کو بہت زیادہ شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ہے، حکومت کی شرمندگی تک معاملہ نہیں رہے گا بلکہ اس کی قیمت بھی ادا کرنا پڑے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے