کراچی(اسٹاف رپورٹر) نیب کراچی کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ ڈی جی نیب نے عوامی شکایات سنیں‘ مختلف محکموں کے خلاف شکایات کی تصدیق کیلئے احکام جاری کئے‘ چیئرمین نیب کے اقدام کی تعمیل میں کرپشن کے خلاف زیروٹولرنس کے تسلسل میں ڈی جی نیب کراچی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جمعرات کی صبح11بجے سے ایک بجے کے درمیان نیب آفس میں شہریوں کی شکایات وصول کیں‘ ترجمان نیب کے مطابق سرکاری اہلکاروں کے ساتھ ملی بھگت سے ہونیوالے اراضی کے دھوکہ دہی کے سلسلے میں شکایات کرنیو الوں کی ایک بڑی تعداد نے درخواستیں جمع کرائیں۔

