English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

گھی اور اسٹیل مصنوعات پر 90 فیصد ان پٹ ٹیکس ایڈجسٹمنٹ کی اجازت

القمر

 اسلام آباد:  ایف بی آر نے گھی،کْوکنگ آئل،ویجیٹیبل گھی اور اسٹیل مصنوعات پر سیلز ٹیکس موڈ میں عائد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 90 فیصد ان پْٹ ٹیکس ایڈجسٹمنٹ کی اجازت دیدی ہے تاہم انہیں سیلز ٹیکس موڈ میں ادا کردہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں10 فیصد ویلیو ایڈیشن ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

ایف بی آرکی طرف سے گذشتہ روز باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے ذریعے ایف بی آر نے جن اشیا  پر سیلز ٹیکس موڈ میں فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد ہے۔ ان پر ٹیکس وصولی بارے میں واضح کیا ہے کہ جن اشیا پر سیلز ٹیکس موڈ میں فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد ہے ان پر سیلز ٹیکس ایکٹ 1990کی سیکشن 8 بی اور سیکشن 23 کا اطلاق ہوگا۔

اس بارے میں جب ایف بی آر حکام سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ فیڈرل ایکسائز ایکٹ کے دوسرے شیڈول میں شامل جن اشیا پر سیلز ٹیکس موڈ میں فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد تھی اس بارے میں کچھ ابہام پائے جاتے تھے اور ان ابہام کی بنیاد پر متعدد ٹیکس دہندگان کی طرف سے 10 فیصد ویلیو ایڈیشن ٹیکس ادا نہیں کیا جارہا تھا اور اس بارے میں تشریح نہ ہونے کے باعث ٹیکس دہندگان کے ساتھ مقدمہ بازی بڑھ رہی تھی۔

ٹیکس دہندگان کا موقف تھا کہ ان پرسیلز ٹیکس ایکٹ 1990کی سیکشن 8 بی اور سیکشن 23 کا اطلاق نہیں ہوتا ہے، مذکورہ نوٹیفکیشن کے ذریعے تشریح کردی گئی ہے کہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ایکٹ کے دوسرے شیڈول میں شامل ان تمام چیزوں پر سیلز ٹیکس ایکٹ کی سیکشن 8 بی اور سیکشن 23 کا اطلاق ہوگا جن پر سیلز ٹیکس موڈ میں فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لاگو ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے