English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے غلط استعمال سے قومی خزانے کو بھاری نقصان

یہ ایک بہت بڑا مسئلہ ہے تاہم اب اس معاملے کو ٹھیک کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں، چیئرمین ایف بی آر
شناختی کارڈ کی شرط جعلی اور اصل ریفنڈز کی جانچ میں آسانی پیدا کرنے کیلئے لگائی گئی، شبر زیدی کا تقریب سے خطاب
کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا ہے کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے غلط استعمال سے ملکی آمدن اور صنعتوں کو بھاری نقصان پہنچا اور اب ہم اس کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ وہ گزشتہ روز کراچی میں آئی کیپ کے زیراہتمام منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر وزیراعظم کے مشیر برائے کفایت شعاری ڈاکٹر عشرت حسین اور سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر شمشاد اختر نے بھی خطاب کیا۔ چیئرمین ایف بی آر کا اپنے خطاب میں مزید کہنا تھا کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا غلط استعمال بہت بڑا مسئلہ ہے تاہم اب اس معاملے کو ٹھیک کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، شناختی کارڈ کی شرط سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ یہ شرط جعلی اور اصلی ریفنڈز کی جانچ میں آسانی پیدا کرنے کے لیے لگائی گئی اور اس کا مقصد 50 ہزار ہزار روپے سے زائد کی فروخت کو رجسٹر کرنا ہے، ایف بی آر کے حوالے سے شبر زیدی کا کہنا تھا کہ ادارے کے عوامی تصور کو بہتر کرنا ضروری ہے عوام کا ایف بی آر پر اعتماد نہیں، کراچی سے اکثر تاجر و دکاندار سال میں ایک لاکھ روپے ٹیکس دیتے ہیں ایف بی آر کے پاس آٹومیشن اور ٹیکنالوجی کے علاوہ کوئی راستہ نہیں، ہم ایف بی آر کو فیس لیس بنانے پر کام کر رہے ہیں ایف بی آر میں معلومات کا ڈیٹا بینک بنایا جائے گا آئندہ سال تک فیس لیس ای آڈٹ سسٹم متعارف کرا دیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے