English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فیس بک اور انسٹا گرام صارفین کو مشکلات کا سامنا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کی مقبول ترین سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک اور اس کی زیر ملکیت فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام کے صارفین کو مختلف فیچرز استعمال کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ فیس بک اور انسٹا گرام مکمل طور پر ڈائون لوڈ ہونے کی بجائے مخصوص فیچرز کے استعمال میں صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انسٹا گرام نے بھی ایک ٹویٹ میں اعتراف کیا کہ ہم اس بات سے آگاہ ہیں کہ کچھ افراد کو اس وقت فیس بک فیملی ایپس بشمول انسٹا گرام تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے، ہم اس حوالے سے کام کر رہے ہیں تاکہ حالات جلد ازجلد معمول پرآسکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے