کراچی: سندھ حکومت نے طلباء یونین کی بحالی کا فیصلہ کرلیا ، بل اگلے صوبائی اجلاس میں پیش کیا جائے گا ۔
پیپلزپارٹی کے مشیر قانون مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے بعد وزیراعلیٰ نے بھی طلبہ تنظیموں کی بحالی کی حمایت کردی ہے، اسے جلد کابینہ سے منظوری کے بعد سندھ اسمبلی میں پیش کریں گے۔
ادھر وفاقی حکومت کی اس معاملے پر بات کریں تو وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ وہ طلبہ تنظیموں کی بحالی کے حق میں ہیں لیکن کچھ تحفظات ماضی قریب کے حوالے سے ہیں، جہاں کچھ سیاسی جماعتیں انہیں استعمال کرتی رہیں۔
گزشتہ دونوں بلطہ یونین کے احتجاج کے بعد فواد چودھری نے کہا تھا کہ آکسفورڈ، کیمرج اور ہاورڈ میں اسٹوڈنٹ یونینر اسلحہ اور تشدد کے بغیر اپنا کردار ادا کر رہی ہیں، پاکستان میں بھی ایسے اسٹرکچر کی ضرورت ہے۔
یاد رہے کہ حال ہی میں وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ ہمارے ملک میں بدقسمتی سے طلبہ تنظیمیں تشدد اور تعلیمی ماحول خراب کرنے کا باعث بنتی ہیں، ہم اس سلسلے میں جامع کوڈ آف کنڈکٹ لاگو کریں گے۔

