English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آسٹریلیا سے بدترین  شکست ، مصباح نے ملبہ کنڈیشنز پرڈال دیا

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی کنڈیشنزہمیشہ کی طرح مشکل تھیں۔

ہیڈ کوچ مصباح الحق نے انٹرویوکے دوران کہا کہ آسٹریلوی کنڈیشنزہمیشہ کی طرح مشکل تھیں، وہاب ریاض اورمحمد عامرکے نہ ہونے کی وجہ سے نوجوان بولرز پر انحصارکرنا مجبوری تھی، ہمارے بولرز آسٹریلوی بیٹنگ لائن کو دباؤ میں نہیں لاسکے۔

مصباح الحق نےسلیکشن کی غلطیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ  اظہرعلی، یاسر شاہ اور محمد عباس کی فارم تشویشناک ہے جس کے باعث ہمیں  سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز میں مشکالات پیش آئیں گی ۔

واضح رہے کہ دورہ آسٹریلیا کے دوران پہلے ٹیسٹ میچ میں اننگز اور 5 رنز جبکہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو اننگز اور 48 رنز سے شکست دیکر سیریز میں وائٹ واش کردیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے