English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹیرف تبدیل‘ صارفین جتنی گیس استعمال کریں گے‘ اتنا ہی بل بھیجا جائیگا

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے گیس بلوں کے ٹیرف کو تبدیل کردیا ہے اور اب صارفین جتنی گیس استعمال کریں گے اتنا ہی بل بھیجا جائیگا۔ بلنگ فلیٹ ریٹ کے بجائے الگ سلیب کے مطابق ہوگی اور آئندہ آنے والا بل فی یونٹ سلیب کے مطابق ہوگا۔ اس سے قبل گیس720 روپے فی ایم ایم بی ٹو یو سے بڑھا کر 1300 روپے کردی گئی تھی۔ واضح رہے حکومتی اقدام سے قبل تاجر برادری نے حکومتی اقدام سے قبل تاجر برادری نے حکومت سے گیس ٹیرف میں تبدیلی کا مطالبہ کیا تھا اور موقف اختیار کیا تھا کہ چھوٹے ہوٹلوں‘ چائے خانوں اور تندوروں کے گیس کے ٹیرف میں اضافے سے ان کاروباری حضرات کا جسم و جان کا رشتہ برقرار رکھنا مشکل ہوگیا ۔ ٹیرف میں تبدیلی سے قبل ٹیرف اقدام سے چھوٹے ہوٹل وال لوگوںکے گھروں کے چولہے بجھنے کے قریب آچکے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے