کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں شامل ہونے والے نئے ایئربس طیارے نے پروازیں شروع کردیں۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق پاکستانی جھنڈے سے مزین اور پی آئی اے کے رنگ و روغن کے بعد پہلی پرواز PK306 آج کراچی سے لاہور پہنچی۔ پانچ برس کے بعد ایئربس طیارہ پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں شامل کیا گیا ہے اس طیارے کی شمولیت کے بعد پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں ایئربس طیاروں کی تعداد 12 ہوگئی ہے۔ کراچی سے لاہور کی پہلی پرواز میں مسافروں کو خصوصی مشروبات اور مٹھائی بھی پیش کی گئی۔ واضح رہے کہ پی آئی اے اپنے وسائل سے فضائی بیڑے میں اضافہ کر رہی ہے۔

