English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جنوری سے مہنگائی کم ہونا شروع ہوجائے گی حفیظ شیخ

کوشش ہے اشیاء کی قیمتوں میں ہر ممکن کمی کی جائے، پانچ ماہ پیٹرول کی قیمت نہیں بڑھائی
آئی ایم ایف کی جانب سے 500 ارب ڈالر کی دوسری قسط جلد ریلیز ہوجائے گی، پریس کانفرنس
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مشیرخزانہ حفیظ شیخ نے کہا ہے کہ جنوری سے مہنگائی میں کمی آنا شروع ہوجائیگی۔حکومت کی کوشش ہے کہ اشیاء کی قیمتی میں ہر ممکن کمی کی جائے۔ پانچ ماہ سے پیٹرول کی قیمت نہیں بڑھائی‘آئی ایم ایف کی جانب سے پانچ سو ارب ڈالر کی دوسری قسط جلد ریلیز ہوجائیگی۔ مہنگائی کم کرے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔کرنٹ اکاونٹ خسارے میں بتدریج کمی آرہی ہے اور اگر سود کی ادائیگی ہٹا دیں تو مالی خسارہ ختم ہو چکا ہے۔ اسلام آباد میں معاشی ٹیم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشیر خزانہ حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ معاشی کارکردگی پر ملک میں ایک بحث چل رہی ہے اور اس پر حکومت اور اپوزیشن کا مختلف مؤقف ہے لیکن دیکھنا یہ ہوگا کہ آزاد عالمی اداروں کی پاکستانی معیشت سے متعلق کیا رائے ہے، آئی ایم ایف دنیا کا سب سے بڑا مالی ادارہ ہے جس کی ٹیم نے پاکستان کی اقتصادی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے وعدوں پر مکمل عملدرآمد کیا۔ ورلڈ بینک کے صدر نے پاکستانی کی اقتصادی کارکردگی کو سراہا۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے اپنے پروگرام میں تین ارب ڈالر کا اضافہ کیا، آئی ایم ایف نے پانچ سو ارب ڈالرکی دوسری قسط جلدہی ریلیزکرنے کااعلان کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے