لاہور (نمائندہ جسارت) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی چودھری شوگر ملز نے بجلی کے بلوں میں کوارٹر ٹیرف ایڈجسٹمنٹ بقایاجات کی وصولی ہائی کورٹ میں چیلنج کردی۔ درخواست چودھری شوگر ملز کے ٹیکسٹائل ڈویژن کے شہباز حیدر کی جانب سے دائر کی گئی ہے اور اس میں وزارت پانی و بجلی، کامرس، واپڈا اور لیسکو کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار کا موقف ہے کہ چودھری شوگر ملز کی پیداوار کا انحصار بجلی پر ہے‘ بجلی کا بل بڑھنے سے پیداواری اخراجات بھی بڑھ جاتے ہیں‘ لیسکو نے بجلی کے بلوں میں کوارٹر ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کے نام پر بقایاجات بھی وصول کرنا شروع کر دیے ہیں‘ اضافی بلوں کی وصولی آئین کے آرٹیکل 2اے، 4، 5، 6، 9، 14، 15، 18 اور 25 کی خلاف ورزی ہے‘ بجلی بلوں میں کوارٹر ٹیرف ایڈجسٹمنٹ بقایاجات کی وصولی کو غیر قانونی قرار دے کر کالعدم قرار دیا جائے۔
نوازشریف شوگر ملز
