English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

محبت مشکل چیزہے مجھ سے آج تک نہیں ہوئی، نیلم منیر

میری ہمیشہ کوشش ہوتی ہے اپنے کام سے کام رکھوں کسی کے بھی معاملے میں دخل اندازی نہ کروں
جو مجھ سے محبت کرے گا اسے میرے دل تک جانا ہوگا ‘ امی میری آئیڈیل ہیں‘ اداکارہ کا انٹرویو
کراچی(کلچرل ڈیسک)پاکستانی اداکارہ نیلم منیرکا کہنا ہے کہ محبت بہت مشکل چیزہے جومجھ سے نہیں ہوتی، جو مجھ سے محبت کرے گا اس میرے دل کے تک جانا ہوگا جو بہت مشکل کام ہے۔ میں اپنے سارے معاملات اللہ پرچھورٹی ہوں، جوہوتا ہے بہتر ہوتا ہے۔ میری ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ اپنے کام سے کام رکھوں جب کہ میں کسی کے بھی معاملے میں دخل اندازی نہیں کرتی۔پاکستان کی مشہوراداکارہ نیلم منیرنے انٹرویو کے دوران کہا کہ انڈسٹری سے تعلق کے بعد زندگی میں بہت کچھ بدل گیا، کام کرنے کے ساتھ ساتھ بہت ذمہ دارہوگئی ہوں۔ میں نے کرئیر بناتے ہوئے صرف کام پرتوجہ دی، کون میرے بارے میں کیا سوچتا ہے اور کیا رائے دیتا ہے اس پرمیں نے کبھی نہیں سوچا۔ میری ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ اپنے کام سے کام رکھوں جب کہ میں کسی کے بھی معاملے میں دخل اندازی نہیں کرتی۔اداکارہ سے پوچھا گیا اتنی کامیابی حاصل کرنے کے بعد وہ اب کیا کرنا چاہتی ہیں جس پرانہوں نے جواب دیا کہ وہ منصوبہ بندی کرکے نہیں چلتی ہیں، اگرآگے جاکرانہیں شوبزچھوڑنا پڑا توچھوڑدیں گی۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ انہیں کامیڈی فلمیں کرنا بہت پسند ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ جب میں 9 کلاس میں تھی جب پہلا کمرشل کیا تھا، آج بھی میں اپنی ماں کی طرح بننا چاہتی ہوں، وہ میری آئیڈیل ہیں، امی نے ہمارے پرورش بہترین اندازمیں کی، ہمیں کبھی احساس نہیں ہونے دیا کہ ہمارے والد کا انتقال ہوچکا ہے۔اداکارہ سے محبت اورشادی سے متعلق پوچھا گیا توان کا کہنا تھا کہزندگی کا ہرسکون میرے پاس ہے، غصہ بہت کم آتا ہے جب کہ میں دوسروں کی مدد کرنے میں سب سے آگے ہوں تاہم میں لوگوں سے زیادہ امید نہیں لگاتی۔ مجھے اللہ نے وہاں پہنچادیا جہاں کا میں نے سوچا بھی نہ تھا، میرے پاس سب کچھ ہے۔واضح رہے کہ ڈرامہ ’قید تنہائی‘ سے اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والی دلکش اداکارہ نیلم منیرنے 30 ڈراموں اور 5 ٹیلی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے