English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شامی اور روسی افواج کے ادلب میں فضائی حملے، 26 ہلاک، درجنوں زخمی

القمر

لندن/ دمشق (صباح نیوز) شام کے شمال مغربی صوبے ادلب میں اسد رجیم اور اس کے اتحادی روس کی جانب سے کیے جانے والے مختلف فضائی حملوں میں 8 بچوں سمیت 26 شہری ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں قائم شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق کے مطابق گاؤں البرا پر بمباری سے ایک بچے سمیت 4 شہری، قریبی علاقے جبل الزاویہ پر بمباری سے بچے سمیت 2 افراد، گائوں عبدیتا پر بمباری سے 3 بچوں سمیت11 افراد ہلاک ہوئے جبکہ گائوں باجغس پر حملے میں ایک بچہ نشانہ بنا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے