English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

برآمد کنندگان کیلیے ریفنڈز کی مد میں 17.6 ارب کے اجرا کی منظوری

القمر

 اسلام آباد: ٹیکسٹائل ڈویژن نے برآمد کنندگان کو ریفنڈز کی مد میں 17 ارب روپے سے زائد رقم کے اجرا کی منظوری دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سیکریٹری ٹیکسٹائل ڈویژن سردار احمد نواز سکھیرا نے برآمد کنندگان کو ریفنڈز کی مد میں 17 اعشاریہ 6 ارب اجرا کی منظوری دے دی ہے، برآمد کنندگان کے لیے ریفنڈز اجراء کے بعد ریفنڈز کا دیرینہ مسئلہ حل کرنے میں آسانی ہوگی۔

وزارت تجارت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ برآمدات میں اضافہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، موجودہ حکومت نے ٹیکسٹائل ویلیو چین کو ہر ممکن سہولت دی، ویلیو ایڈڈ  ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ ہوا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ موجودہ حکومت زیر التوا واجبات کی ادائیگی کر رہی ہے، 2009ء سے 2011ء کی ڈی ایل ٹی ایل اسکیم کی مد میں 2.54 ارب اور 4 ارب 68 کروڑ واجب الادا ہیں، جب کہ 2016ء سے 2017ء تک کی اسکیم کی مد میں 30 کروڑ سے زائد واجبات ہیں اور موجودہ حکومت نے ان واجبات کو فوری ادائیگی کی منظوری دے دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے