حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ بار حیدر آباد کے حالیہ انتخابات کے سلسلے میں حیدر آباد سے تعلق رکھنے والے سول وکلا کے نمائندگان ایلڈرز آف سول لائرز حیدرآباد کا ایک اجلاس منعقد ہوا، جس میں سول سائیڈ پر پریکٹس کرنے والے وکلا کی ایلڈز آف سول لائرز نے ڈسٹرکٹ بار حیدر آباد کے جنوری میں ہونے والے انتخابات میں سات نشستوں پر اپنے امیدوار لانے کا اعلان کرتے ہوئے نائب صدر کے لیے راشد نظام ایڈووکیٹ، لائبریری سیکرٹری کے لیے وسیم راجپوت ایڈووکیٹ جبکہ ممبر منیجنگ کمیٹی کی نشستوں پر سلیمان سروری ایڈووکیٹ، اویس شیخ ایڈووکیٹ، ذیشان ایڈووکیٹ، کامران قریشی ایڈووکیٹ کو نامزد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
